کراچی:محفل میلاد میں دھماکا



کراچی (24نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر کےپرفیوم چوک کےقریب کریکر دھماکاہوا جس میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے امن کو ایک بار پھر نظر لگ گئی، دہشت گردوں نے پرفیوم چوک کےقریب کریکر دھماکاکیاقریب ہی ایم کیوایم کے زیراہتمام محفل میلاد جاری تھی،  دھماکے کی آواز سنتےہی بھگدڑ مچ گئی ، خواجہ اظہار الحسن اور خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے, ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کاکہناتھا  کہ دھماکہ پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا، دھماکے کی ٹوینٹی فور نیوز نے فوٹیج حاصل کر لی۔

دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوئےزخمیوں میں خواجہ اظہار کے ڈرائیور، خالد مقبول صدیقی کے کوارڈی نیٹراور ایم کیوایم پاکستان شعبہ اطلاعات کے رکن شہریار بھی شامل ہیں, دھماکے کے بعد پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کی ٹیمیں جاے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کیے,بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذرائع کے مطابق   دھماکا دیسی ساختہ بم سے کیا گیا ، کریکر میں 250سے 300 گرام بارود تھا دھماکا ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی.

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کا کہنا تھا تقریب کے لیے پولیس سے اجازت لی گئی تھی نہ ہی کسی تھانے یا پولیس کو اطلاع دی تھی تاہم دھماکا نعت خوانی کے دوران ہوا ،فیصل سبزواری نے اظفر میسر کا بیان غیر ذمہ دارانہ قرار  دیا ،ان کا کہنا تھا کہ محفل میلاد کی باقاعدہ اجازت لی گئی تھی۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کی ہے۔