پاکستانی نژادامریکی پولیس آفیسر کیلئے بڑا اعزاز

پاکستانی نژادامریکی پولیس آفیسر کیلئے بڑا اعزاز


کراچی(ثمرعباس) امریکی ریاست ٹیکساس کےشہرہیوسٹن میں اعلیٰ ترین امریکی اعزازٹاپ کوپ حاصل کرنے والے پاکستانی نژادامریکن پولیس آفیسرمظفر صدیقی کوریپبلکن پارٹی کی جانب سے شیرف کیلئے نامزدکردیا گیا۔

امریکہ میں برسراقتدارریپبلکن پارٹی نےہیوسٹین ڈپارٹمنٹ پولیس کے سئنیئرپولیس آفسیر مظفر صدیقی کوفورٹ بینٹ کاؤنٹی کے شیرف کے لئیے آفیشل امیدوار نامزد کر دیا۔ مظفر صدیقی کی شیرف کیلے نامزدگی کے حوالے سے فورٹ بینٹ کاؤنٹی ریپبلکن پارٹی کی چیئرپرسن لنڈا ہووین نے بھی تصدیق کردی۔

لنڈا ہیووین نے سوشل میڈیا کے ذریعے مظفر صدیقی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو مبارک ہو، سیکریٹری آف اسٹیٹ کی ویب سائیٹ پر بطور شیرف امیدوار شامل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کراچی سے تعلق رکھنے والے مظفر صدیقی ہیوسٹن پولیس ڈپارٹمنٹ میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور کیمونٹی میں کافی اچھی شہرت رکھتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer