جشن قلات اسپورٹس اینڈکلچر فیسٹیول کی پروقار اختتامی تقریب

جشن قلات اسپورٹس اینڈکلچر فیسٹیول کی پروقار اختتامی تقریب


کوئٹہ(24نیوز) جشن قلات اسپورٹس اینڈکلچر فیسٹیول پروقارتقریب کےساتھ ختم ہوگیا۔ بڑے بڑے جھولے۔ ثقا فتی اسٹالز توجہ کا مرکزبنے رہے۔کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے جشن قلات ہرسال منانے کااعلان کردیا۔

ڈپٹی کمشنر شہیک بلوچ کی نگرانی میں12اکتوبر کو شروع ہونے والا جشن قلات اسپورٹس اینڈ کلچر فیٹیول ختم ہوگیا۔  بڑے بڑے جھولے ثقا فتی اسٹالز اور بلوچی گدان سمیت مختلف کھیل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔احمد یار خان اسٹیڈیم میں آج پروقار اختتامی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو تھے۔ اُن کاکہنا تھا کہ قلات ہمارا گھر ہے۔  ترجیحی بنیادوں پر شہر کے مسائل حل کئے جائیں گےجشن قلات ہرسال منایا جائے گا۔

تقریب میں کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر،، علاقہ معززین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔  مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں ودیگر افراد میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔