امریکا کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں:احسن اقبال



واشنگٹن(24نیوز) وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے لیے اہم ملک ہے، امریکا کےساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے لیے اہم ملک ہے، افغانستان کا امن پاکستان کے لیےانتہائی ضروری ہے، دونوں ملک ایک دوسرے سے وابستہ ہیں وابستہ رہیں گے، بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے۔