گجرات:سانحہ لیبیا کا مرکزی ملزم مدثر ایف آئی اے افسر کا ڈرائیور نکلا



جگرات (24نیوز) سانحہ لیبیا کا مرکزی ملزم مدثر ایف آئی اے افسر کا ڈرائیور نکلا ، ملزم کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے گجرات کے ملازمین مدثر کے ساتھ سیلیفیاں بنواتے رہے , ملزم مدثر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرفراز بیگ کا ڈرائیور اور کار خاص تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق محبوب شاہ کا ساتھی مدثر مرکزی ملزم بتایا گیا ہے، جو کہ عرصہ دراز سے ایف آئی اے افسر کا ڈرائور  تھا  جو کہ کار خاص بھی بتا یاگیا ہے ، ذرائع کے مطابق چھوٹے ایجنٹوں کو گرفتار کیا جا تا تھا تو ملزم مدثر ان سے ڈیل کر کے پیسے وصول کرتا تھا۔