ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن فلم’وینم‘کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری

ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن فلم’وینم‘کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری


لاساینجلس (24نیوز) ایکشن، ایڈونچر، سپر ہیرو کے دیوانےاور تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ مارول کامکس کی جانب سے نئی ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن فلموینم ‘کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق روبن فلیسچر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام ہارڈی مرکزی کردارکرتے ہوئے ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے، فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے، جس کی پوری زندگی ایک خلائی مخلوق سے ملنے کے بعد تبدیل ہوجاتی ہے، یہ مخلوق اس شخص کو بے پناہ طاقت سے نواز دیتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ٹام ہارڈی، مچل ولیمز، رز احمدجینی سلیٹ، اسکاٹ ہیز، ریڈ اسکاٹ، سام میدینا اور میک برینڈسمیت دیگر اداکار شامل ہیں،میٹ ٹولماچ کی پروڈکشن میں تیار کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 5اکتوبر کو سینما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

ٹریلر دیکھیں :