24نیوز کی خبر پر ایکشن، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی سنی گئی



اسلام آباد (24نیوز)  ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی بھی سنی گئی 24 نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد انٹر نیٹ اور ٹیلی فون کا بل ادا کردیاگیا ، سائبر کرائم ونگ کی انٹر نیٹ سروسزاور ٹیلی فون بحال کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دوماہ سے بل کی ادائگی کے باعث سائبر کرائم ونگ کی انٹر نیٹ سروسز معطل ہوگئی تھیں ، 35 ہزار روپے بل جمع نا کروانے پر سائبر کرائم کا دنیا سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ ادھار پر نیٹ سروس استعمال ہورہی تھیں ، سائبر کرائم کے پاس 5ہزار سے زائد درخواستیں سہولیات اور وسائل نا ہونے سے التوا کا شکار ہیں۔