بہادر آباد وفد کے گلے پر فاروق ستار نے صفائی دے دی



کراچی (24نیوز) ایم کیوایم پاکستان میں اختلافات کی برف پگھلنے لگی، فاروق ستار نے کہا کہ آج بہادر آباد ضرور جاؤں گا، مگر کیا رابطہ کمیٹی کا انتظار ختم ہوگا یہ ایم کیوایم پاکستان کے پی آئی بی والے اجلاس کے بعد طے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان ، پارٹی سربراہ اور رابطہ کمیٹی میں دوریاں کب تک،انتہا ہوگئی انتظار کی، جب بھی بہادر آباد گیا اجلاس کی صدارت کروں گا،مگر بہادر آباد میں فاروق ستار کا انتطار ہی ہوتا رہا، بہادر آباد والے پی آئی بی والے فاروق ستار کو اجلاس کی صدارت کے لئے بلاتے بلاتے تھک گئے۔

عامر خان کی سربراہی میں فاروق ستار کے گھر تک آئے مگر 4 بجے تک جاگنے والے فاروق ستار 8 بجے ہی گہری نیند میں چلے گئے۔