اے ٹی ایم سکینڈل کے بعد بنک سے پیسے غائب ہونے کا سکینڈل



راولپنڈی(24نیوز) راولپنڈی میں اے ٹی ایم سکینڈل کے بعد بنک سے پیسہ غائب ہونے کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا، .سرکاری ریٹائرڈ ڈاکٹرز کے اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے غائب ہوگئے، دونوں میاں بیوی نے ریٹائرمنٹ کے بعد جمع پونجی بنک میں جمع کروائی تھی۔

 تفصیلات کے مطابق بنک سے پیسے غائب ہونے کا ایک اور واقعہ، ریٹائرڈ لیڈی ڈاکٹر اور سرجن ڈاکٹر طفیل کے نجی بنک سے 10 لاکھ غائب ہوگئے۔ صدر کے علاقہ کشمیر روڈ پر نجی بنک عملے نے 10 لاکھ روپے غائب کر دیئے۔ متاثرہ شخص کے مطابق دونوں میاں بیوی نے ریٹائرمنٹ کے بعد جمع پونجی بنک جمع کروائی تھی۔ جعلی دستخط کر کے اکاؤنٹ ہولڈر کے پیسے نکالے گئے، متاثرین کے مطابق بنک میں موجود عملے نے انشورنش کا ڈرامہ رچایا اور پیسہ کھا گئے۔ بڑھاپے میں مدد کی بجائے جمع رقم کوفراڈ، جعلی دستخط سے ہتھیانا ظلم ہے۔

ڈاکٹر طفیل کا کہنا ہے کہ انہیں عدالتی حکم کے بعد بنک نے پیسے واپس لوٹا دیئے، عوام کو اس فراڈ سے آگاہ کرنے کیلئے میڈیا پر آیا ہوں، انہوں نے عوام کو متنبع کیا کہ بنک میں بیٹھے جعلی گینگ سے عوام محتاط رہیں۔

.