ایم کیوایم پاکستان کے دونوں دھڑوں کی بیٹھک طے ہوگئی

ایم کیوایم پاکستان کے دونوں دھڑوں کی بیٹھک طے ہوگئی


کراچی(24نیوز) ایم کیوایم پاکستان کے دونوں دھڑوں کی بیٹھک طے ہوگئی، ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فاروق ستار 7 بجے بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے آج شام 7 بجے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے تمام اراکین شرکت کریں گے۔رابطہ کمیٹی اجلاس میں سینیٹ کیلئے ناموں پر مشاورت کرے گی۔

سربراہ ایم کیو یم پاکستان کی منظوری کے بعد سینیٹ کیلئے حتمی ناموں کا اعلان کیا جائےگا۔