پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن فائنل کیلئے انتظامات کے حوالے سے تیاریاں شروع

پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن فائنل کیلئے انتظامات کے حوالے سے تیاریاں شروع


کراچی(24نیوز) پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن کا فائنل کراچی میں ہوگا۔ سندھ حکومت نے انتظامات کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا ہے کے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کا وعدہ پورا کرنے جارہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس نے لاہور کا دورہ کیا جس میں پاکستان اور سری لنکا میچ اکتوبر 2017 کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ میچ سے پانچ روز قبل پارکنگ ایریاز، اسٹیڈیم کھول دیئے جائیں گے۔ اسٹیڈیم اور اس کے تمام راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائی گے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ نے کہا کہ گزشتہ برس وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کراچی میں کروائیں گے ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا اب ہم سب کو اس ایونٹ کو کامیاب بنانا ہے۔  شہری مسائل باقاعدہ حل کیئے جائیں لائٹنگ، پانی کا بندوبست، پارکنگ سائیٹ بنانا، صفائی کا کام ، فضلے کو ٹھکانے لگانا و طبی سہولیات کا بندوبست کے لئے وزیرِ اعلیٰ نے ہدایات جاری کردیں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے چار کمیٹیز تشکیل دے دی ہیں ۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

ایگزیکٹو کمیٹی میں چیف سیکریٹری ، سول کمیٹی میں وزیر بلدیات و میئر کراچی و دیگر ، انٹلی جینس کمیٹی میں خفیہ اداروں کے حکام ،اور چوتھی سکیورٹی کمیٹی میں پولیس و رینجرز کے حکام شامل ہیں، مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ اسٹیڈیم کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جائے، ٹریفک کے متبادل راستے بھی پہلے عوام کو بتا دیئے جائیں، ٹریفک پولیس اپنا زبردست بندوبست کرے، انتظات میں کسی قسم کی کثر نہ چھوڑی جائے اور شائقین بے خوف میچ سے لطف اندوز ہوں۔

اس سے قبل وزیر اعلی سندھ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر چیائو ہانگ یانگ نے ملاقات کی جس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور ٹریفک کے مسائل حل کرنے پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔