بلوچستان کی نئی حکومت مشکل کا شکار، 8 اراکین کی حکومت کو دھمکی



کوئٹہ (24نیوز) بلوچستان کی نئی حکومت ابتدا میں ہی مشکل کا شکار ہو گئی، کابینہ کے 8 اراکین نے حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔

 ثنا اللہ زہری حکومت گرا کر وزیر اعلیٰ بننے والے عبدالقدوس بزنجو کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔ 8 وزیر اور مشیر اپنی ہی حکومت سے ہی نا لاں ہوگئے۔

وزیرداخلہ سرفراز بگٹی، وزیر زراعت جعفر مندوخیل، وزیر صحت ماجد ابڑو، مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیعہ ہاشمی اور وزیر ماحولیات پرنس احد علی نے حکومت چھوڑنے کی وارننگ دے دی۔

ناراض ارکان کا کہنا ہے پوسٹیں چھپائی جا رہی ہیں۔ بیورو کریسی تعاون نہیں کرتی۔ منتخب ارکان کو اہمیت دی جاتی ہے، خدشات دور نہ کیے گئے تو صوبائی حکومت سے علیحدہ ہو جائیں گے۔