عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں میگا فن فیئر کا انعقاد

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں میگا فن فیئر کا انعقاد


پشاور(24نیوز) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں میگا فن فیئر کا انعقاد، ثقافتی رنگوں کی بہار نے سماں باندھ دیا، جبکہ موسیقی کے تڑکے نے نوجوانوں کو جھومنے پر مجبور کیا۔

تفصیلات کے مطابق مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں منعقدہ میگا فن فیئر میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے مختلف اقسام کے سٹالز لگائے جن میں پختون ثقافت کے رنگ نمایاں تھے۔ اسٹالز پر روایتی ملبوسات، دستکاری کی اشیاء، خواتین کیلئے مہندی، چوڑیاں، پینٹنگ، جیمز اینڈ جیولری اور دیگر اشیاء رکھی گئی تھیں۔ میگا فن فیئرمیں طلبہ کیلئے ٹیلنٹ شو، مختلف گیمز، موسیقی اور دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی شامل کی گئی تھیں۔ جن میں طلبہ نے شرکت کرکے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا۔

واضح رہے کہ طلبہ کی جانب سے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی کے طلبہ تعلیمی میدان کے ساتھ کھیل کود کے میدان میں بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔