کراچی :پولیس کی کارروائیاں,2 ڈاکوؤں سمیت بھتہ خور کو دھر لیا گیا

کراچی :پولیس کی کارروائیاں,2 ڈاکوؤں سمیت بھتہ خور کو دھر لیا گیا


کراچی (24نیوز) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، پولیس نے 2ڈاکوؤں سمیت بھتہ خور کو دھر لیا،ملزم سے پستول،موبائل فون اور سم برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیرآباد پولیس اور فرنٹئیر چوکی انچارج پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران بھتہ خورمحمد طارق کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی فرنٹئیر کالونی کے رہائشی امیر نواب خان کی شکایت پر کی گئی جنہوں نے 2 مہینے پہلے مقدمہ درج کروایا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم اورنگی ٹاون کے مختلف ایریاز سے بھتہ وصولی کیلئے فون کالز کرتا تھا۔ پولیس نے کالز ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔جس کے قبضے سے پستول بھتہ وصول کرنے کیلئے استعمال ہونے والا موبائل فون اور سم برآمد کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز منگھوپیر حاجی عمر مینگل گوٹھ میں 4 افراد کو لوٓٹا تھا۔ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب سہراب گوٹھ کے علاقہ نور گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو کے مطابق پولیس پٹرولنگ کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان کا گھیرا کیا اور گرفتار کرلیا۔ملزمان میں گل حسن اور شوکت علی شامل ہیں جن سے 2 پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔