پاکستان تحریک انصاف کا آج لودھراں میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ



لودھراں (24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا آج لودھراں میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ، چئیرمین عمران خان بھی جلسے سے خطاب کریں گے،پنڈال سجایا جا رہا ہے،10ہزارکرسیاں لگائی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آج لودھراں میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔  تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان بھی جلسے سے خطاب کریں گئے۔ذرائع کے مطابق پنڈال کو جلسے کے لیے سجانا شروع کر دیا گیا ہے۔کپتان کے کھلاڑیوں کے لیے جلسے میں 10 ہزار کرسیاں بھی لگائی جا رہی ہیں۔جبکہ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے  ہیں۔ 

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کپتان عمران خان پہلے بھی لاہور سمیت کہی شہروں میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔جس کا نتیجہ اب تک ظاہر نہیں ہو سکا۔