راولپنڈی، حساس ادارے کے اعلیٰ آفیسر کے فلیٹ میں چوری

راولپنڈی، حساس ادارے کے اعلیٰ آفیسر کے فلیٹ میں چوری


راولپنڈی (24نیوز) حساس ادارے کے اعلیٰ آفیسر لیاقت کے فلیٹ میں چوری ہو گئی۔ راولپنڈی سی ایم ایچ ہسپتال کے سامنے واقع فلیٹ سے چور لاکھوں مالیت نقدی اور سامان لے اڑے۔ چور فلیٹ کا دروازہ توڑ کر فلیٹ میں داخل ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے حساس علاقے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، سی ایم ایچ ہسپتال کے سامنے واقع فلیٹ سے چور لاکھوں مالیت نقدی اور سامان لے اڑے۔ چور فلیٹ کا دروازہ توڑ کر فلیٹ میں داخل ہوئے۔

واردات کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔