بلوچستان میں نئی حکومت کے بنتے ہی 8 وزراء ناراض



بالوچستان(24نیوز) نئی حکومت بنتے ہی 8 وزرأ ناراض،ڈاکٹر رقیہ ہاشمی،جعفر مندوخیل ناراض وزرا میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاچستان میں نئی حکومت بنتے ہی 8  وزراء ناراض ہوگئے۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر ڑقیہ ہاشمی،جعفر مندوخیل ، وزیر صحت ماجد ابڑو،وزیر داخلہ سرفراز بگٹی،وزیر ماحولیات پرنس احد علی بھی ناراض لسٹ میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق  بیوروکریسی تعاون نہیں کرتی جس پر وزراءکو سخت اعتراض ہے۔انھوں کا کہنا ہتھا کہ فنڈز نہیں دیے جا رہے جس کی بدولت حلقوں کے کام نہیں ہو رہے اور لوگ بھی ناراض ہیں۔جبکہ درخواست وزیر اعلی کو دے دی گئی ہے لیکن اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔وزراءکا مزید کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کے اختلافات بڑھیں اس لیے جلد ہمارے مسلئے پر غور کیا جائے۔