اسلام آباد میں پتنگ بازی پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد میں پتنگ بازی پر پابندی، دفعہ 144 نافذ


اسلام آباد (24نیوز) ضلعی انتظامیہ نے پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی، خلاف ورزی پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی حکومت نے پتننگ بازی پر پابندی لگادی ہے۔پابندی کا اطلاق آج اسے دو ماہ تک ہو گا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پتنگ بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔