وفاقی بیوروکریسی میں ترقیوں کا معاملہ,اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ شیڈول جاری کردیا

وفاقی بیوروکریسی میں ترقیوں کا معاملہ,اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ شیڈول جاری کردیا


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی بیوروکریسی میں ترقیوں کا معاملہ،گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کا اعلان کردیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ شیڈول جاری کردیا،کورس 26 فروری سے 15 جون تک جاری رہے گا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق سینیئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 19 کے 136 افسران لاہور،پشاور، کراچی اور اسلام آباد جائیں گے۔ کورس کیلئے پولیس سروسز کے 16 افسران کو نامزد کیا گیا۔ایڈمنسٹریٹو سروسز گروپ 12 افسران کورس کیلئے نامزد کیے گئے۔سیکرٹریٹ سروسز گروپ کے 10 افسران کو کورس کیلئے نامزد کیا گیا۔