گوجرانوالہ : ریل بازار میں چوری کی انوکھی واردات



گوجرانوالہ (24نیوز) تجارتی مرکزریل بازار میں چوری کی انوکھی واردات ، لہنگوں کی دکان پر 100 سے زائد افرادنے رات گئے دھاوا بول دیا ،قیمتی لہنگوں کے ساتھ دکان کا پورا سامان ہی چوری کر لیا گیا،چوروں نے دکان کی چھت کاٹ کرواردات کی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ انوکھی واردات کے خلاف سراپا احتجاج دوکان دار، شہر کے معروف بازار اریناں والی گلی کے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہونے والی اس دوکان سے بظاہر تو یہ ہی لگ رہا تھا جیسے اس کے اندر کوئی دھماکہ ہوا ہے لیکین ایسا نہیں بازار کے چوکیدار کے مطابق 100 سے زائد افراد نے جمعرات کے شب کو اسکو باندھ کر اس دکان کا صفایا کر دیا۔ دوکان دار سے موصول ہونے والی فوٹیج ایک رات پہلے کی تھی۔ جس میں دوکان سجی سنوری نظر ارہی ہے۔ دوکان دار کا کہنا تھا کہ وہ آباواجداد سے اس دوکان سے رزق کما رہا تھا سرعام غنڈہ گردی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نامعلوم چوروں نے نہ صرف سامان لوٹا بلکہ چھت اور دیواریں توڑ کر اس دوکان کو مسجد کا حصہ بنا دیا گیا ۔دوسری طرف مسجد انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ جگہ مسجد کی ہے اور دوکان دار نے قبضہ کر رکھا تھا تھانہ کوتوالی پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد پونے 2کروڑ روپے کی چوری کا مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔