آرمی چیف نے 7 دہشتگردوں کی پھانسی کی سزا پر دستخط کر دیئے



اسلام آباد (24 نیوز) آرمی چیف نے 7 دہشتگردوں کی پھانسی کی سزا پر دستخط کر دیئے۔ دہشتگردوں کے 5 دیگر ساتھیوں کو بھی سزائیں دی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 7 دہشتگردوں کی پھانسی کی سزا پر دستخط کر دیئے۔ دہشتگردوں کے 5 دیگر ساتھیوں کو بھی سزائیں دی گئیں۔ یہ دہشتگرد عام شہریوں، فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے، ان دہشتگردوں کے ہاتھوں 85 افراد شہید ہوئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر نے سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کے نام بھی جاری کر دیئے ہیں۔ جن دہشت گردوں کی سزائے موت میں توثیق کی گئی ہے ان میں اطلس خان، یوسف خان، فرحان اور خالے گل شامل ہیں۔