ڈی جی نیب عرفان منگی کی چارج سنبھالتے ہی دبنگ انٹری، نوازشریف کل طلب



راولپنڈی (24 نیوز) نیب راولپنڈی نے فلیگ شپ ضمنی ریفرنس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے نواز شریف کو کل طلب کرلیا۔

ڈی جی نیب عرفان منگی کی چارج سنبھالتے ہی پہلے ہفتے میں دبنگ انٹری، نیب راولپنڈی نے فلیگ شپ ضمنی ریفرنس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف کو کل طلب کرلیا۔

نیب سمن کے مطابق نواز شریف کل دن 11 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے۔ نیب راولپنڈی نے نواز شریف کے رہائشی ایڈریس جاتی امرا اور ماڈل ٹاون میں سمن موصول کراو دیئے۔

نیب کی تین رکنی ٹیم پہلے ہی لندن سے 10 جائیدادوں سے متعلق شواہد اکھٹے کرچکی ہے۔ نیب راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر نواز شریف سے لندن جائیداروں سے متعلق بھی بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔