امریکی مالیاتی بل حکومتی شٹ ڈاؤن کی نذر، سینیٹ کی حمایت نہ مل سکی

امریکی مالیاتی بل حکومتی شٹ ڈاؤن کی نذر، سینیٹ کی حمایت نہ مل سکی


واشنگٹن (24 نیوز) امریکہ میں مالیاتی بل پر حکومت کو سینٹ کی حمایت حاصل نہ ہو سکی۔ مالیاتی شٹ ڈاون سے متعدد وفاقی ادارے بند ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کانگریس کے ڈیموکریٹ اراکین نے گزشتہ ماہ امیگریشن سے متعلق مطالبات تسلیم نہ کرنے پر بجٹ کی منظوری سے انکار کر دیا تھا۔ جس کے بعد کانگریس کو 23 جنوری کو امریکی کانگریس نے عارضی اخراجات بل منظور کر کے عارضی طور پر مالیاتی بل منظور کر لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹس کی حمایت حاصل نہ ہونے پر ایک مرتبہ پھر امریکی حکومت شٹ ڈاون ہو گئی ہے۔

احمد علی کیف

Urdu Content Lead