بنی گالا میں عمران خان کے گھر جانیوالے رستہ پر شہریوں کا دھرنا

بنی گالا میں عمران خان کے گھر جانیوالے رستہ پر شہریوں کا دھرنا


اسلام آباد (24 نیوز) بنی گالہ میں ترقیاتی کاموں پر پابندی، مقامی رہائشی کیپیٹل ڈویلپمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج، عمران خان کے گھر کو جانے والے راستہ پر دھرنا ۔

مقامی رہائشیوں کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فیصلہ کی غلط تشریح کرتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ نے مذکورہ بالا دو مقامات کے بجائے پورے بنی گالہ میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔ 10 ماہ سے اپنی زمین پر گھرتعمیر کرنے کی اجازت نہیں مل رہی۔ گیس اور پانی کے کنکشن نہیں دیئے جا رہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے الیکشن کمیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان معاملہ کا ازسر نو جائزہ لے کر بنیادی حقوق دلوائیں۔ ہمیں بنیادی حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان نے نیشنل پارک بنی گالہ اور بوٹینیکل گارڈن کی حدود میں درختوں کی کٹائی اور تعمیرات پر پابندی کے ساتھ بجلی اور گیس کے کنکشن جاری نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

احمد علی کیف

Urdu Content Lead