موٹاپے سےنجات حاصل کرنے کاانوکھا طریقہ،جانئے

موٹاپے سےنجات حاصل کرنے کاانوکھا طریقہ،جانئے


لندن(24نیوز) ڈائٹنگ یا ورزش کے بغیر اس پر قابو پانا چاہتے ہیں؟ آپ اپنے بڑھتے ہوئے موٹاپے سے پریشان ہیں؟ اس کاحل طبی ماہرین نے ڈھونڈ نکالا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا،ویسٹ منسٹر یونیورسٹی کے محققین نے ہارر فلمیں دیکھتے ہوئے دل کی دھڑکن میں اضافے اور کیلوریز جلنے کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا،تحقیق کے مطابق ڈیڑھ گھنٹے کی ایک ہارر فلم کو دیکھتے ہوئے آپ 113 کیلوریز جلا سکتے ہیں، یہ تعداد اتنی ہوتی ہے جسے جلانے کے لیے آدھے گھنٹے کی چہل قدمی یا 15 منٹ کی جاگنگ کرنا پڑتی ہے،اس تحقیق کے دوران محققین نے دل کی دھڑکن، آکسیجن جسم کا حصہ بنانے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے کو پیمانہ بنایا۔

انہوں نے دریافت کیا کہ ڈراﺅنی فلمیں دل کی دھڑکن تیز کردیتی ہیں جس کا فائدہ اوپر بیان ہوچکا ہے،جب نبض تیز اور دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھ جاتی ہے تو جسم میں اڈرینلائن بڑھتا ہے جس سے خوف یا تناﺅ کی سطح میں کمی آتی ہے،مگر اس کے ساتھ ساتھ کھانے کی خواہش بھی کم ہوتی ہے جبکہ میٹابولک ریٹ بڑھتا ہے جس سے زیادہ کیلوریز جلتی ہیں اور چربی گھلنے لگتی ہے، جس سے موٹاپے میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوتی ہے۔