بھیڑوں کی اُون اتارنے کا دلچسپ مقابلہ

بھیڑوں کی اُون اتارنے کا دلچسپ مقابلہ


ویلنگٹن(24نیوز) مقابلے تو بہت سے دیکھے ہوں گے آپ نے مگر نیوزی لینڈ میں ایک ایسے دلچسپ مقابلے کاانعقاد کیاگیا کہ دیکھنے والے بھی حیرت میں سے تکتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں اپنی نوعیت کے ایک دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء مختصر وقت میں بھیڑوں کی اُون اتارتے دکھائی دئیے،اس انٹرنیشنل مقابلے میں شرکت کیلئے دنیابھر سے لوگ نیوزی لینڈ پہنچے جس کیلئے 6 مختلف کیٹیگری میں مقابلے منعقد کیے گئے،ان مقابلوں میں بھیڑوں کی اُون تیز رفتاری سے ان کے جسم سے اتاری جاتی ہے اور جو کھلاڑی سب سے جلدی بھیڑ کی اُون اتارنے میں کامیاب ہو جاتاہے وہ مقابلے کا فاتح قرار پاتا ہے۔

زیادہ سے زیادہ پوائنٹس لینے کیلئے شرکاء نے تیزی کے ساتھ انتہائی مہارت کے ساتھ بھیڑوں کی اون اْتاری جبکہ مختلف کیٹیگریز میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کرنے والے شرکاء میں انعامات اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER