ماہرہ خان کو انٹرنیشنل ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ماہرہ خان کو انٹرنیشنل ایوارڈ سے نواز دیا گیا


دبئی(24نیوز) پاکستانی سپرسٹار ماہرہ خان جو کسی تعریف کی محتاج نہیں، پاکستان کے علاوہ بیرونی ممالک میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں،گزشتہ روز ان کو  عرب انٹرنیشنل فیسٹیول میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کوفلم نگری میں پہچان بنانے پر عرب انٹرنیشنل فیسٹیول میں ایوارڈ سے نوازا گیا،ڈِسٹِنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ کا تیسرا ایڈیشن گزشتہ روز دبئی میں منعقد کیا گیا جس میں دنیا بھر کی نامور شخصیات سمیت شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی،اس موقع پر ماہرہ خان کو فلم نگری میں پہچان بنانے پر قابل ستائش قرار دیتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

خوبرو اداکارہ نے ایوارڈ تقریب میں کویت کی مشہور برانڈ لیبرجوزی کا ہلکے آسمانی رنگ کا جھل مل کرتا ہوا لباس زیب تن کیا اور سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

View this post on Instagram

Princess ???? Now at #atlantis #palm #diafa2019 #award #Mahirahkhan @mahirahkhan

A post shared by Mahirah Khan_Fanpage???? (@oneanonly_mahirahkhan) on