عثمان بزدار کا عوامی انداز، عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

عثمان بزدار کا عوامی انداز، عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ


لاہور (24 نیوز)نئے پاکستان کی نئی جھلک،  وزیر اعلیٰ کو ایئر پورٹ کےڈیپارچر لاؤنج میں دیکھ کر مسافروں کوحیرت کے جھٹکے،  ہٹو بچوں کی صدائیں نہ وی وی آئی پی پروٹوکول، وزیر اعلیٰ کی عام مسافر کی طرح آمد،  قطار میں لگ کر بورڈنگ کارڈ حاصل کیا۔سردارعثمان بزدار عمرے کی ادائیگی کیلئےسعودی عرب چلے گئے۔

وزیر اعلی پنجاب سعودی ایئرکے ذریعےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےجدہ کے لیے روانہ ہوئے، سردار عثمان بزدارروضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھی حاضری بھی دیں گے، وزیراعلی پنجاب عام شہریوں کی طرح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے دیگرمسافروں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہوکربورڈنگ کارڈ بنوایا، موقع پر موجودمسافروں نے وزیراعلیٰ سے ہاتھ ملایا، سردار عثمان بزدار چھ روز کے بعدوطن واپس آئیں گے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer