اقتصادی صورتحال میں بے یقینی، اسٹاک مارکیٹ دوبارہ مندی کا شکار

اقتصادی صورتحال میں بے یقینی، اسٹاک مارکیٹ دوبارہ مندی کا شکار


کراچی (24 نیوز) اقتصادی صورتحال میں بے یقینی نے اسٹاک مارکیٹ کو دوبارہ مندی کا شکار کر دیا، ہنڈرڈ انڈیکس 41 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا تاہم غیر ملکیوں کی طرف سے سستے شئیرز کی خریداری بڑھ گئی۔

 پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے کے دوران تین روز مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 225 پوائنٹ کی کمی سے 40 ہزار 887 پر بند ہوا،  ماہرین کے مطابق کارپوریٹ سیکٹر کے برے نتائج کے باعث بھی ملکی سرمایہ کاروں نے پرافٹ ٹیکنگ کی  تاہم غیر ملکیوں کی طرف سے بینکنگ اور آئل اینڈ گیس سیکٹر کے شئیرز کی خریداری بڑھنے سے کاروباری حجم میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اوسطا روزانہ 19 کروڑ 15 لاکھ شئیرز کا ہی کام ہوا، ہفتے کے دوران مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری کے حجم میں ایک کروڑ 22 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ مقامی میوچل فنڈز کی طرف سے مجموعی طور پر 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے شئیرز فروخت کیے گئے۔