کائٹ بورڈنگ چیمپئن شپ، نیدرلینڈ کا کھلاڑی بازی لے گیا

کائٹ بورڈنگ چیمپئن شپ، نیدرلینڈ کا کھلاڑی بازی لے گیا


کیپ ٹاؤن (24 نیوز)جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاون میں کائٹ بورڈنگ چیمپئن شپ تیسری بار نیدرلینڈ نے جیت لی۔

جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں کائٹ بورڈنگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، دنیا بھر سے ماہر کائٹ بورڈرز نے شرکت کی۔ کنگ آف دی ایئر نامی اس چمپئن شپ کیلئے مختلف ممالک سے 18 ماہر کائٹ بورڈرز یہاں پہنچے اور اپنے فن کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیئے۔ سخت مقابلے کے بعد نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے کیون لینگری نامی کھلاڑی نے مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔