کالے موتیا میں مبتلا مریضوں کا آسان ترین علاج سامنے آ گیا

کالے موتیا میں مبتلا مریضوں کا آسان ترین علاج سامنے آ گیا


کیلیفورنیا (24 نیوز) روزانہ چائے کا استعمال آنکھوں کی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد گار، چائے پینے والے افراد میں کالے موتیا کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات دوسروں کے مقابلے میں بہت کم۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں ایک تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ جو روزانہ گرم چائے پیتے ہیں وہ دیگر لوگوں کے مقابلے میں آنکھوں کے بڑے امراض جیسے نابینا پن اور کالے موتیا کے مرض میں مبتلا نہیں ہوتے۔

تحقیق میں اُن افراد کو شامل کیا گیا جو دن بھر میں ایک یا اُس سے زیادہ کپ گرم چائے استعمال کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایسے افراد میں گلو کوما کی بیماری کی علامات پیدا ہونے کے امکانات 74 فیصد کم آئے۔

ماہرین کے مطابق 30 لاکھ سے زائد امریکی ایسے ہیں جن میں کالا موتیا کے اثرات موجود ہیں۔ تاہم انہیں اس بات کا احساس تک نہیں کہ وہ کس قدر سنگین بیماری کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں۔