پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ون ڈے میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ون ڈے میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا


لاہور (24نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ون ڈے میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ نےہدف کے تعاقب میں 2وکٹوں کے نقصان پر 14اوورز میں62رنز بنا لئےہیں۔ نیوزی لینڈ کو ہدف پورا کرنے کیلئے 247 رنز درکار ہیں۔

نیوزی لینڈ کے اوپنر کولن منرو2 گیندوں پر صفر رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو ئے۔کیویز کیپٹن کین ویلیمسن28گیندوں پر 19رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو ئے۔کیویز بلے باز مارٹن گپٹل 40گیندوں پر 31رنز بنا کر روز ٹیلر کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس میں پاکستان نے9 وکٹوں کے نقصان پر نیوزی لینڈ کو 247رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی طرف سے اوپننگ کرتے ہوئےامام الحق 11 گیندوں پر 2 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ اور اظہر علی 16 گیندوں پر 6 رنز بنا کر ٹم ساﺅتھی کی گیند کا شکار ہو ئے۔ بابر اعظم17 گیندوں پر10رنز بنا کرلوکل فرگوسن کی گیند پر ٹیلر اور شعیب ملک 46 گیندوں پر 27 رنز بنا کر ٹاڈ ایسٹل کی گیند پر ٹم ساﺅتھی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو ئے۔پاکستانی کیپٹن سرفراز احمد بھی عمدہ کارکردگی نہ دکھا پائے۔سرفراز احمد بھی6گیندوں پر 3 رنز بنا کر ٹاڈ ایسٹل کی گیند پر سٹمپ آﺅٹ ہو ئے۔ محمد حفیظ 71گیندوں پر 62بنا کر میچل سینٹلر کے گیند پر مارٹن گپٹل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 17 گیندوں پر 7 رنز بنا کر لوکل فرگوسن کی گیند پر ٹم ساﺅتھی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو ئے۔حسن علی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے31 گیندوں پر 51رنز بنا کر ٹم ساﺅتھی اور شاداب خان 68گیندوں پر52رنز بنا کر لوکل فرگوسن کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہو ئے۔ محمد عامر 14گیندوں پر 8اور رومان رئیس 3 گیندوں پر6 رنز بنا کر وکٹ پر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے بالترتیب ٹم ساﺅتھی نے 2،لوکل فرگوسن نے 3،ٹرینٹ بولٹ نے 1،میچل سینٹلرنے 1اور ٹاڈ ایسٹل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔