نیب ریفرنسز،نواز شریف اورمریم نوازایک بار پھر عدالت پیش ہوگئے


اسلام آباد(24نیوز) شریف خاندان کیخلاف احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت شروع ہوگئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں، نیب کی ٹیم اور استغاثہ کے 6 گواہ احتساب عدالت میں موجود ہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی احتساب عدالت میں موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کیخلاف احتساب عدالت میںفلیگ شپ انویسٹمنٹ لندن فلیٹس اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنسزکی سماعت جاری ہے، عدالت نے استغاثہ کے 6 گواہوں کو طلب کر رکھا ہے،ایس ای سی پی کی افسر سدرہ منصور کا بیان قلمبند کیا جا رہا ہے۔
قبل ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نوازکے ہمراہ قافلے کی صورت میں احتساب پہنچے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل کمپلیکس میں موجود تھی،سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی،جو اپنے قائد کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے،وفاقی وزرا، مریم اورنگزیب، طلال چودھری، طارق فضل چودھری اور دیگر عدالت میں موجود ہیں۔

ویڈیو