عمران خان جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے:نواز شریف

عمران خان جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے:نواز شریف


اسلام آباد(24نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے، ایک خاندان کی عزت و ناموس اور اس کی حرمت کو داو پر لگا کر خود چھپ کر پردے کے پیچھے بیٹھ گیا، اب وہ وہ خاندان اور اس کے بچے وضاحتیں پیش کررہے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کتنے دکھ کی بات ہے توپوں کے سامنے اس خاندان کو اور بچوں کو بٹھادیا خود چھپ گیا، اگر ایسی کوئی حرکت کی ہے تو آﺅ اور کھل کر قوم کو بیان کرو اور خود بتاﺅ، ان کے بچوں کو سامنے کردیا اور بزدلوں کی طرح چھپ کر بیٹھ گئے۔

یاد رہے سابق وزیر اعظم،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے ہیں،کیس کی سماعت کے دوران 4گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے شادی کی خبریں سرگرم ہیں تاہم اس حوالے سے تحریک انصاف نے شادی کی تردید کی ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے کلک کریں