لاہور:گلبرگ کے ڈیپارٹمنٹل سٹور میں لگی آگ بجھادی گئی

لاہور:گلبرگ کے ڈیپارٹمنٹل سٹور میں لگی آگ بجھادی گئی


لاہور (24نیوز)  لاہور کے علاقے گلبرگ میں پانچ منزلہ ڈیپارٹمنٹل سٹور میں لگی آگ بجھادی گئی، کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا، آگ کے باعث عمارت کا بنیادی ڈھانچہ بھی مکمل طور پر ناقابل استعمال ہو چکا۔

تفصیلات کے مطابق بھڑکتے شعلے اور کالے دھویں کے آسمان سے باتیں کرتے گہرے بادل گلبرگ لاہور میں منی مارکیٹ کے قریب واقع ایک پانچ منزلہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں منگل کی علی الصبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ شدت کی تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پانچوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 ریسکیو اور ضلعی فائر بریگیڈ سروس کی دو درجن کے قریب گاڑیوں اور دو اسنارکل نے امدادی آپریشن میں حصہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق ضلعی حکومتکے تمام اداروں ریسکیو اپریشن میں حصہ لیا,ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع تاخیر سے دینے کی وجہ آگ پانچوں منزلوں تک پھیلی اور پندرہ منٹ کے ریسپونس ٹائم میں ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

پلازے کے مالکان کے مطابق آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور کروڑوں روپے کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔

ریسکیو کے مطابق تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے, ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ کے باعث عمارت کا بنیادی ڈھانچہ بھی بظاہر مکمل طور پر ناقابل استعمال ہو چکا ہے۔