وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے سیکریٹری ایوب قریشی کرپشن کے الزام میں گرفتار

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے سیکریٹری ایوب قریشی کرپشن کے الزام میں گرفتار


کوئٹہ(24نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے سیکریٹری ایوب قریشی کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوب قریشی کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے سیکریٹری ایوب قریشی کو تحقیقاتی اداروں نے رشوت کے الزام میں گرفتار کیا، ملزم 4 وزارتوں سے ماہانہ 60 کروڑ روپے وصول کرکے اعلیٰ حکام کو دیتا تھا تاہم تحقیقاتی اداروں نے اس کے گھر سے کروڑوں روپے بھی برآمد کر لیے جب کہ مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
واضح رہے بلوچستان سیاسی بحران کا شکار ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا ء اللہ زہری کیخلاف آج تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔