عباسی شہیداسپتال کےسابق ایم ایل او ڈاکٹر ساجد کی لاش گھرسے برآمد

عباسی شہیداسپتال کےسابق ایم ایل او ڈاکٹر ساجد کی لاش گھرسے برآمد


کراچی (24نیوز) علاقہ رضویہ میں عباسی شہیداسپتال کےسابق ایم ایل اوڈاکٹرساجدکی 5 روزپرانی لاش ان کےگھرسے برآمد ، لاش پرتشددکےکوئی نشان نہیں، لاش کےنمونے تجزیے کے لیےلیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق رات گئےعباسی شہیداسپتال کےسابق ایم ایل اوڈاکٹرساجدکی لاش ان کےگھرکےباتھ روم سےملی۔ لاش سےاُٹھنےوالی بدبوکی اطلاع ریسکیوحکام کودی گئی۔ جس پرریسکیورضاکارو​ں نےان کی لاش کوعباسی شہیداسپتال منتقل کردیا۔

ایم ایل اوعباسی شہیداسپتال ڈاکٹرسلیم کے مطابق   لاش پرتشددکےنشانات نہیں ہیں تاہم لاش کےنمونےکیمیائی تجزیےکےلیےلیباٹری بھجوادیےگئےہیں۔

دوسری جانب پولیس حکام کےمطابق ڈاکٹرساجداپنےگھ​رمیں اکیلےرہتےتھےجبکہ واقعےکی تمام پہلوؤں سےتفتیش کی جارہی ہے۔