افغان جنگ پاکستان کی سر زمین پر نہیں لڑنے دیں گے:خرم دستگیر

افغان جنگ پاکستان کی سر زمین پر نہیں لڑنے دیں گے:خرم دستگیر


اسلام آباد (24نیوز) وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاک امریکا دو طرفہ مسائل سے افغانستان کا مسئلہ پس پردہ چلا جائے گا،خطے میں ایران،چین اور روس کی اہمیت بھی اتنی ہے جتنی امریکا کی ہے ،دفاع کو مزید مستحکم اور متحرک بنا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاک امریکا مسائل سے افغانستان کا مسئلہ پس پردہ چلا جائے گا، ملکی دفاع کو مزیدمستحکم اور متحرک بنا رہے ہیں، امریکا کو زمینی اورفضائی راہداری دینا مشرف دور کا سیاہ باب ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے ڈالر خرچ کر کے اور اپنے فوجی مروا کر بھی جنگ نہیں جیتی، پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، افغان جنگ پاکستان کی سر زمین پر نہیں لڑنے دیں گے جبکہ امریکا افغان بارڈر پر باڑ لگانے میں مدد کی بجائے الزام تراشیاں کر رہا ہے۔