وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے استعفی' دے دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے استعفی' دے دیا


کوئٹہ (24نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے  گورنر بلوچستان محمود خان اچکزئی کو اپنا استعفیٰ دے دیا ،سرفراز بگٹی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا الحمدللہ وزیر اعلیٰ بلوچستان مستعفی ۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلئے ثنااللہ زہری کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیاتھا جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور  انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر ہاؤس میں محمود خان اچکزئی کو پیش کیا۔
قبل ازیں ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان جان اچکزئی کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ،وہ اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان نے نواب ثنا اللہ زہری کو مستعفی ہونے کا کوئی مشورہ نہیں دیا،ہمارے پاس اکثریت ہے اور اسمبلی میں ثابت کریں گے اور وزیراعظم کے مشورے کے حوالے سے چلنے والی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں،جان اچکزئی نے کہاکہ اپوزیشن کے اکثریت کے دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں ،ہمارے پاس اکثریت اور اسمبلی میں یہ ثابت کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور ناراض ارکان کو منانے کی کوششیں کیں تاہم مسلم لیگ ن کے ارکان نے ان سے ملاقات سے بھی انکار کردیا۔ مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان نے وزیر اعظم کو پیغام بھجوایا کہ ایک ایسے وقت میں جب وہ تحریک عدم اعتماد پیش کرچکے ہیں ایسے میں ان سے ملاقات کرنا مناسب نہیں ہوگا، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد نواب ثنا اللہ زہری کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا تھا۔

ویڈیو دیکھیں :