مجھ پر ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی:نواز شریف


اسلام آباد (24نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھ پرایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،طالبعلمی کے زمانے سے حساب لیا گیا جب کچھ نہ نکلا تو اقامہ کو بنیا دبنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کا 5 سال اور میرا 1962سے حساب لیا گیا،عمران خان نے تسلیم کیا اس کی آفشور کمپنی ہے لیکن اس کو کہا گیا نہیں نہیں یہ تمہاری نہیں ہے,نوازشریف کا کہنا تھا کہ میری نااہلی کافیصلہ غلط ہے،جج صاحبان نے نا مناسب ریمارکس دیئے،عوام کی محبت میں کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، کچھ لوگوں نے پارٹی صدارت سے متعلق بل پر ووٹ نہیں دیا،میں کسی بھی چیز سے ڈرنے اور گھبرانے والا نہیں ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مائنس نواز شریف نہیں ہوا، سابق ، نواز شریف دوبارہ پارٹی کا صدر بن گیا، کسی کو رسوا کرکے گھر بھیجا جاتا ہے،اس کا کوئی جوازہے؟عدالت سے پوچھنا چاہتا ہوں میرے اوپر کیا الزامات ہیں، کرپشن تو دور کی بات ہے،الزام بتایا کہہ دیتے کہ آپ کی شکل اچھی نہیں۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ قانون سب کےلیے برابر ہونا چاہیے،لگتا ہے،عدالتوں کو میری شکل پسند نہ تھی،ملک اور قوم کی محبت میں آج کھڑا ہوں،سپریم کورٹ کے ساتھ میرا کوئی جھگڑا نہیں،مارشل لا کو ججز نے ویلکم کیا ،مارشل لا لگتا رہا ،کسی کو پتہ بھی نہ چلتا تھا،اختلاف عدلیہ سے نہیں،چند ججز سے ہیں۔