پنجاب میں بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

پنجاب میں بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری


اسلام آباد (24نیوز)  الیکشن کمیشن نےپنجاب میں بلدیاتی مخصوص نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا، مخصوص نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ چھ فروری کو ہو گی، الیکشن کمیشن نے میونسپل کمیٹی گکھڑ منڈی ضلع گوجرانوالہ کے چیئرمین وسیم یعقوب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی یونین کونسلز،ڈسٹرکٹ کونسلز ، میونسپل کارپوریشن اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مخصوص نشستوں پر ضمنی انتخاب چھ فروری کو ہوں گے,امیدوار کاغذات نامزدگی گیارہ اور بارہ جنوری کو حاصل کرسکیں گے, کاغذات کی جانچ پڑتال پندرہ اور سولہ جنوری کو کی جائے گی۔

امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اٹھارہ جنوری کو اپیلیں دائر کرا سکیں گے, امیدواروں کی حمتی فہرست چوبیس جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔ کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن سولہ فروری کو جاری کیا جائے گا,انیس فروری کو کامیاب امیدوار حلف اٹھائیں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے میونسپل کمیٹی گکھر منڈی ڈسٹرکٹ گجرانوالہ کے چیئرمین وسیم یعقوب کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا, الیکشن کمیشن نے میونسپل کمیٹی خوشاب کے جنرل ممبر محمد فیروز کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے میونسپل کمیٹی خوشاب کے جنرل ممبر عبدالرزاق کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔