خواتین کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے والے ہو جایئں ہوشیار

خواتین کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے والے ہو جایئں ہوشیار


کراچی (24نیوز) سوشل میڈیا پر لوگوں کو حراساں کرنا اب نہیں ہوگا آسان ایف آئی اے سندھ نے صوبائی سطح پر شکایتوں کے اندراج کے لئے ویب سائٹ بنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کو سوشل میڈیا پر حراساں کرنے والے سمیت دیگر سائبر کرمنلز ہوجائیں ہوشیار, ایف آئی کی جانب سے سائبر کرائم کے انسداد کے لئے نئی ویب سائٹ بنادی گئی ہے،،ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ ڈاکٹر امیر شیخ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 70 فیصد خواتین سائبر کرائم کا شکار ہوتی ہیں، اس ویب سائٹ سے ان کا تحفظ ہوسکے گا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا واٹس ایپ ، فیس بک، یا کسی بھی سوشل نیٹ ورکنگ میسنجر پر کسی کے خلاف بھی شکایات ہو۔www.cybercrimessindh.pk پر شکایات درج کروائیں,اے ٹی ایم فراڈ سے متعلق ڈائریکٹر امیر شیخ کا کہنا تھا کہ فراڈ میں چائنیز ملوث تھے جبکہ اس معاملے پر چائنہ کی حکومت سے بھی رابطہ کیا ہے ،مزید پیش رفت کی توقع ہے۔