مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید


سری نگر (24 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت محمد فرحان وانی اور اشرف خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب سری نگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی فوج کے افسر نے دعویٰ کیا کہ سرچ آپریشن کے دوران مارے جانے والے دونوں افراد کو فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کیا گیا۔ جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے کشمیر کے جنوبی اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی۔