بلوچستان اسمبلی کے قریب دھماکہ،5 اہلکار، 2 شہری شہید


کوئٹہ (24 نیوز) کوئٹہ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار اور 2 شہری شہید ہوئے۔ دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی اور جی پی او چوک پر دھماکوں میں 5 سیکیورٹی اہلکار اور 2 شہری شہید ہوئے، جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ امدادی ٹیمیوں نے بھی جائے حادثہ پر پہنچ کر اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتالوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔

دھماکے کے بعد علاقے میں بھگڈرمچ گئی۔ پولیس ٹرک اور مسافر بس کو نقصان پہنچا۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

سرفراز بگٹی نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی ہلچل کا دہشتگردوں نے فائدہ اٹھا لیا۔ اسمبلی اجلاس کیلئے سیکیورٹی سخت کر دی گئی تھی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں موجود تھے۔