سندھ کی اہم جیلوں میں ایڈز زدہ مریضوں کی موجودگی کا انکشاف

سندھ کی اہم جیلوں میں ایڈز زدہ مریضوں کی موجودگی کا انکشاف


کراچی ، حیدرآباد (24 نیوز) سندھ کی اہم جیلوں میں ایڈز زدہ مریضوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی اور حیدر آباد کی جیلوں میں 320 ایڈز مریض موجود ہیں۔

سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام نے ٹیسٹس کے بعد مختلف جیلوں میں موجود قیدیوں کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ جاری کردہ اعداد و شمار اکتیس دسمبر 2017 تک کے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر کراچی اور حیدرآباد کی سینٹرل جیلوں، ملیر اور نارا جیل کے قیدیوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔ جس کے دوران انکشاف ہوا کے جیلوں میں 320 ایڈز کے مریض موجود ہیں۔ سب سے زیادہ 30 مریض ملیر جیل میں میں پائے گئے جبکہ کراچی سینٹرل جیل میں 18، حیدرآباد سینٹرل جیل میں چار اور ناراجیل میں ایک قیدی میں ایڈز وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اعدادوشمار کے مطابق 170 مریضوں میں اے آر وی جبکہ 53 مریضوں میں ابتدائی جراثیم پائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ مریض عام قیدیوں کے ساتھ رہتے ہیں جس کے باعث ایڈز پھیلنے کا خدشہ برقرار ہے۔