عمران خان نکاح کریں، ولیمہ میں دوں گا: مفتی قوی

عمران خان نکاح کریں، ولیمہ میں دوں گا: مفتی قوی


ملتان (24 نیوز) ممتاز عالم دن مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمرن خان نے طلاق یافتہ سے شادی کر کے سنت پر عمل کیا ہے۔ عمران خان نکاح کا اعلان کردیں تو ولیمہ کے لئے اپنے مدرسے میں دعوت دوں گا۔

ملتان میں مدرسہ دارالعوام عبیدیہ قدیر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممتاز عالم دین مفتی عبدالقوی نے کہا کہ عمران خان نے شادی کر کے اپنی شرافت کا ثبوت دیا ہے۔ جب نکاح کرنے والے اور پڑھانے والے خاموش ہوں تو یہ رضا مندی کی دلیل ہے۔

مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا تھا کہ 8 ماہ قبل پاکستانی حجاج کرام سے پوری حج کی رقم لینا ظلم ہے۔ تین دن کے اندر یہ فیصلہ واپس لیا جائے ورنہ سپریم کورٹ جائیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ختم نبوت معاملے پر وہ علماء کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کی تحریک میں وہ بھرپور طریقے سے شامل ہوں گے۔