کوئٹہ دھماکہ: آصف زرداری سمیت دیگر سیاسی، مذہبی شخصیات کی مذمت


اسلام آباد (24 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کوئٹہ دھماکہ پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اور ان کے سرپرست ناقابل معافی ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، صدر ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، نواز شریف، شہباز شریف، عمران خان، مراد علی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے کوئٹہ دھماکہ پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اور ان کے سرپرست ناقابل معافی ہیں۔ مل کر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ زرغون روڈ پر خود کش دھماکہ میں 5 اہلکار اور 2 شہری شہید ہوئے، 17 افراد کو شدید زخم آئے جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

خود کش حملہ آور موٹرسائیکل پر زرغون روڈ پر آیا اور پولیس کے ٹرک کے ساتھ خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ قریب سے گزرتی ہوئی مسافر بس بھی دھماکے کی زد میں آگئی۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، قریب کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں دس سے پندرہ کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، جس میں بال بیرنگ بھی شامل تھے۔

سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔