بالی وُڈ اداکارہ ملیکہ شراوت کرایہ ادا نہ کرنے پر اپارٹمنٹ سے بے دخل

بالی وُڈ اداکارہ ملیکہ شراوت کرایہ ادا نہ کرنے پر اپارٹمنٹ سے بے دخل


پیرس (24 نیوز) بالی وُڈ اداکارہ ملیکہ شراوت کو 94000 ڈالر کرایہ ادا نہ کرنے پر عدالت نے ان کے اپارٹمنٹ سے بے دخل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی عدالت نے 14 دسمبر کو ملیکہ شراوت اور ان کے فرانسیسی خاوند کو واجب الادا رقم کی ادائیگی نہ کرنے کا حکم دیا تھا جو وہ پورا نہ کر سکے۔

یہ بھی پڑھئے: ملیکہ شراوت کو گھر سے نکالے جانے کا خدشہ

ملیکہ شراوت یکم جنوری 2017 سے اپارٹمنٹ میں اپنے خا وند کے ہمراہ رہائش پذیر تھیں۔ انتظا میہ نے اپارمنٹ میں موجود فرنیچر قبضہ میں لے لیا۔