بھارتی کانگریس میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا عہدیدار کا تقرر

بھارتی کانگریس میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا عہدیدار کا تقرر


نئی دہلی(24نیوز) بھارتی کانگریس نے خواجہ سرا اپسرا ریڈی کو پارٹی کے ویمنز ونگ کی نیشنل جنرل سیکریٹری مقرر کردیا، کانگریس نے اپسرا ریڈی اور راہول گاندھی کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کی 134 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی خواجہ سر اکو پارٹی عہدیدار بنایا گیا ہے، سابق صحافی اپسرا ریڈی نے مئی 2016ء میں اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، تاہم جیا للیتا کی موت کے بعد وہ ششی کلا کے حامی دھڑے میں چلی گئی تھیں۔