گیس پائپ لائن میں دھماکہ، فصلوں کو بھی آگ لگ گئی

گیس پائپ لائن میں دھماکہ، فصلوں کو بھی آگ لگ گئی


رحیم یارخان(24نیوز) صادق آباد کے نواحی علاقہ بھونگ میں گیس پائپ لائن میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ،آگ پر 4گھنٹے میں قابو پایا گیا ہے صادق آباد آگ لگنے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے قریب بھونگ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی تھی، چار گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا گیا، آگ لگنے سے کماد کی فصل کو بھی نقصان پہنچا، ریسکیو 1122 نے امدادی کارروائی کرتے ہوئےفصل کو لگی آگ پر بھی قابو پالیا ،  36 انچ قطر پائپ لائن کو آگ لگی تھی، گیس پائپ لائن میں اے سی ون ایکس اور اے وی 7 سے گیس پریشر بند کیا گیا تھا ، آگ صبح 2:55 پر لگی تھی ،  5 گھنٹے بعد پریشر کم ہونے کے بعد آگ بجھی ۔

ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او عمر سلامت ،اے سی ہیڈ کوارٹر ریاست علی، اے سی صادق آباد اور اے ایس پی صادق آباد موقع پر پہنچ گئے تھے ، گیس پائپ لائن پھٹنے والی جگہ سے 5 لائنیں گزرتی تھیں،  ڈپٹی کمشنر  کا کہنا تھا کہ آگ پرقابو پانے کے بعد حادثہ کی نوعیت معلوم ہوگی، کھیتوں میں سے بڑی پائپ لائن گزرتی ہے، لیکج یا دہشت گردی کا بھی شبہ ہےجس کی تحقیقات کررہے ہیں۔